ساکنان شہر قائد کے سلورجوبلی عالمی مشاعرے کی تیاریاں

February 9, 2016 1:17 pm0 commentsViews: 60

اجلاس میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل،صفوان اللہ، محمود احمد خان، مظہر خان و دیگر مقررین کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام ’’25 واں سلور جوبلی عالمی مشاعرہ 2016 ‘‘ آئندہ ماہ مارچ میں کے ایچ اے ہاکی گرائونڈ گلشن اقبال میں منعقد ہوگا اس حوالے سے انجمن سادات امروہہ کے دفتر گلبرگ میں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس سے صدر محفل سید صفوان اللہ، کنوینرمحمود احمد خان، مظہر خان، سلطان مسعود شیخ، مجاہد محمود برکاتی، حسن امام صدیقی، اویس ادیب انصاری، ندیم ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں عالمی مشاعرہ کیلئے میڈیا کمیٹی، رابطہ کمیٹی، فنانس کمیٹی اور اشتہارات کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید صفوان اللہ نے کہا کہ مشاعرے کا رواج بہت قدیم ہے مشاعروں نے سماجی وتہذیبی زندگی خوشگوار بنانے میں بہت موثر کردار ادا کیا ہے ۔ کنوینرمحمود احمد خا ن نے کہا کہ گزشتہ پچیس سال سے جس محنت، توجہ، لگن اور خلوص کے ساتھ اراکین مشاعرہ کمیٹی عالمی مشاعرے کے انعقاد کے لئے کام کرتے ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔انہو ںنے کہا کہ بھارتی شعراء سمیت دیگر ممالک کے شعراء سے رابطہ ہوچکا ہے انہو ںنے اراکین سے درخواست کی کہ وہ اس بار منعقد ہونے والے سلور جوبلی مشاعرہ کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کریں تاکہ بر وقت مشاعرہ ممکن ہوسکے، مجاہد محمود برکاتی نے کہا کہ عالمی مشاعرہ اس شہر کی پہچان بن چکا ہے ہم سب مل کر اسے کامیاب بنائیں گے، سلطان مسعود شیخ نے کہا کہ اس بار مشاعرہ چونکہ سلور جوبلی سے لہٰذا اسے سلور جوبلی کے شایان شان ہی منعقد کیا جانا چاہئے، مظہر خان نے کہا کہ سلور جوبلی مشاعرے پر آتش بازی کا بھی انتظام کیا جائے گا، حسن امام صدیقی نے کہا کہ عالمی مشاعرہ کا انتظار ناصر ف کراچی، بلکہ جہاں جہاں اردو بولی جاتی ہے وہاں بھی کیا جاتا ہے اور کراچی میں ہونے والے عالمی مشاعرہ کی کامیابی کی گونج دور دور تک سنائی دیتی ہے۔