دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

February 9, 2016 1:19 pm0 commentsViews: 16

ٹاسک فورس این جی اوز اور خیراتی اداروں کی فنڈنگ پر نظر رکھے گی، وزارت داخلہ
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) حکومت نے دہشت گردوں کی معاشی شہ رگ کاٹنے کیلئے قومی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیکٹا کو ٹاسک دیدیا۔ ٹاسک فورس میں وفاقی صوبوں اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ نیکٹا نے سب سے نام طلب کرلئے ہیں وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹاسک فورس این جی اوز، خیراتی اداروں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے اندرون و بیرون ملک سے فنڈنگ پر نظر رکھے گی ، ٹاسک فورس دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی بھی تجویز کرے گی۔