ننکانہ صاحب، ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم، 15افراد ہلاک

February 10, 2016 5:04 pm0 commentsViews: 40

ہلاک شدگان میں رکشے میں سوار اسکول کے 10بچے بھی شامل، 20افراد جھلس کر شدید زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا امکان
ننکانہ صاحب( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح ننکانہ صاحب میں ایل پی جی ٹینکر اور کار میں خوفناک تصادم کے بعد دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے رکشے ، گاڑیوں، دکانوں اور مکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں15 افراد ہلاک اور20 جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں رکشے میں سوار اسکول کے10 بچے بھی شامل ہیں۔ کار اور ٹینکر میں سوار افراد جھلس کر مکمل طور پر کوئلہ بن گئے نجی ٹی وی کے مطابق آگ بجھانے پر 5 گاڑیوں کے ذریعے فائر بریگیڈ کا عملہ قابو پانے کی کوشش میں مصروف تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ننکانہ صاحب کے علاقے مانا نوالہ کے کوٹ ور روڈ پر گہری دھند کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور علاقے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔