شرجیل میمن سے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے پوچھ گچھ

February 10, 2016 5:04 pm0 commentsViews: 20

14 فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
شرجیل نے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو دبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن دبی سے لندن پہنچے تھے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر حکام نے انہیں روک لیا، چند گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ14 فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں، ذرائع کے مطابق انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل سے کہیں سفر کریں تو اس کی بھی اطلاع دیں، شرجیل میمن نے اس حوالے سے سینئر وکلا سے بھی مشاورت کی ہے۔