روپے کی بے قدری جاری، ڈالر پھر اپنی ڈگر پر آگیا

February 10, 2016 5:20 pm0 commentsViews: 18

انٹر بینک مارکیٹ قدر بڑھ گئی، ایک بار پھر 105 روپے سے بڑھ کر106 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا
کراچی( کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر 105 روپے سے بڑھ کر106 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں46 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 104.19 روپے سے بڑھ کر104.70 روپے ہوگئی اس طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.50 روپے سے بڑھ 105.80 روپے اور قیمت فروخت105.70 روپے سے بڑھ کر 106 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر میں1.75 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو کی قیمت بڑھ کر 118.75 روپے آگئی اس طرح 1 روپے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید151روپے سے بڑھ کر 152 روپے اور قیمت فروخت 150 روپے سے بڑھ کر 153 روپے ہوگئی ۔