اینٹی انکروچمنٹ کا کریک ڈائون،200 ایکڑ اراضی وا گزار

February 10, 2016 5:19 pm0 commentsViews: 16

شاہ لطیف اور رزاق آباد کے در محمد گوٹھ اور دھنی پرتو گوٹھ میں قبضہ مافیا نے تعمیرات کی ہوئی تھیں
مشیر وزیراعلیٰ وقاص ملک، ایس ایس پی اسد چوہدری اور مختیار کار یوسف عباسی کی نگرانی میں مسمار کر دی گئیں
کراچی( کرائم رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ کی شاہ لطیف اور رزاق آباد میں بھر پور کارروائی200 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کر والی گئی۔، کارروائی میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے ریونیو وقاص ملک، ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ اسد چوہدری اور مختیار کار یوسف عباس بھی شریک تھے کارروائی آج بھی جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی بھاری نفری مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے ریونیو وقاص ملک، ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ اسد چوہدری اور مختیار کار یوسف عباسی کی نگرانی میں شاہ لطیف اور رزاق آباد میں واقع محمد گوٹھ اور دھنی پر تو گوٹھ پہنچی اور ایم ڈی اے کی سرکاری زمین جس پر قبضہ مافیا نے تعمیرا ت کی ہوئی تھیں ان کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا اور بھر پور کارروائی کے بعد200 ایکڑ سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی۔