جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن کے الیکشن مارچ میں ہونگے

February 10, 2016 5:19 pm0 commentsViews: 18

5 مارچ تک انجمن کی رکنیت حاصل کرنے والے افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہونگے
کراچی( پ ر) جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرینز انٹر نیشنل کی مجلس عاملہ کا اجلاس بمقام یونین کلب شہید ملت روڈ کراچی صدر یونی کیرینز محمد اقبال خاں کی صدارت میں ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے انتخابات کرانے کیلئے پروفیسر محمد عقیل کو الیکشن کمشنر نامزد کیا گیا تا کہ مارچ2016 کے آخری ہفتہ میں الیکشن منعقد ہو سکیں۔ اس ضمن میں الیکشن کی حتمی تاریخ اور تفصیلی پروگرام الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ دریں اثناء نئی رکنیت سازی ( ممبر شپ) جاری ہے اور5 مارچ 2016ء تک جو افراد انجمن کی رکنیت حاصل کر لیں گے وہ انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔