چاول کی مارکیٹنگ کیلئے بریانی فیسٹیول کرانے کا اعلان

February 10, 2016 5:21 pm0 commentsViews: 55

8 مختلف ڈشوں کے ذریعے پاکستانی چاول کی متعدد اقسام کو متعارف کرایا جائے گا، رحیم جانو
کراچی( کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ خالد تواب نے چاول کے بر آمدکنندگان کو چاول کی برآمدات کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ عبد الرحیم جانو سر پرست اعلیٰریپ اورایف پی سی سی آئی کی فیئرایگزیبیشن اور ٹریڈ ڈیلیگیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چاول کی بر آمدات گزشتہ2 سال سے بحران کا شکار ہے اس سلسلے میں وہ عنقریب ایک بر یانی فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں تمام غیر ملکی سفیروں ، حکومتی وغیرحکومتی عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی کے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کے ذریعے پاکستانی چاول کی بھر پور مارکیٹینگ کی جائے گی اور چاول کی مختلف 7-8 ڈشز کے ذریعے پاکستانی چاول کو متعارف کرایا جائے گا ۔ اس تقریب میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے خصوصی شرکت کی درخواست کی جائے گی ۔ امید ہے یہ ایونٹ چاول کی بر آمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خالد تواب نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی چاول کی بر آمدات بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔