قابل اعتراض پروگرامز، عامر لیاقت، شاہد مسعود اور زید حامد کیخلاف ایکشن

February 10, 2016 5:23 pm0 commentsViews: 69

پیمرا شکایات کونسل نے تینوں اینکرز کیخلاف قابل اعتراض الفاظ اور ہتک آمیز رویے پر جرمانوں کی سفارش کر دی
منظوری پر عامر لیاقت پر2 لاکھ، زید حامد پر2 لاکھ اور شاہد مسعود پر3 لاکھ جرمانے کا امکان
اسلام آباد( یو پی پی) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے جیو کہانی، اے آر وائی، سمیت متعدد نجی ٹی وی چینلز پر جرمانے نے عائد کرنے کی سفارش کی ہے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقدہ اپنے 28 ویں اجلاس میں مشترکہ طور پر جیو کہانی، اے آر وائی نیوز، نیوز ون اور ٹی وی ون چینلز پر ضابطہ اخلاق کے منافی پروگرام نشر کرنے اور موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی۔ پیمرا کے مطابق جیو کہانی پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام میں انتہائی نا مناسب اور قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر 2 لاکھ روپے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے مورخہ12 دسمبر 2015ء میں شریک زید حامد کے انتہائی نا مناسب اور ہتک آمیز الفاظ نشر کرنے پر2 لاکھ روپے نیوز ون کے پروگرام ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ مورخہ18 نومبر 2015ء کو ایک لائیوکالز نے انتہائی قابل اعتراض الفاظ نشر کرنے پر3 لاکھ روپے اور ٹی وی چن چینل پر ایک ڈرامے کے دوران قابل اعتراض منظر نشر کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔